بھٹکل:8؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی بھٹکل نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے 12اور13 دسمبر 2020بروز سنیچر اور اتوار کوضلع اترکنڑا کے 14،16 اور 19سال کے کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ سلیکشن ٹرائیلس کے طورپر سنہرا موقع فراہم کررہاہے، خواہش مند کھلاڑی اس سے بہتر استفادہ کرتےہوئےاپنا مستقبل سنوار نے کی اکیڈمی کے ذمہ دار وسیم کاک محی الدینا نے اپیل کی ہے۔
بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع اترکنڑا کے وہ کرکٹ کھلاڑی جن کی عمریں 14-16اور19ہیں وہ اس انٹر کرکٹ لیگ میں شریک ہوسکتےہیں۔ جہاں ان کا سلیکشن ہوگا اور انہیں تربیت دے کر آگے ڈویزن لیول میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ دراصل یہ کرکٹ لیگ کھلاڑیوں کی صلاحیت کو جانچنےکے لئے منعقد کیا جارہاہے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب 12اور13دسمبر بروز سنیچر اور اتوار کو بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی سم انکلیو بالمقابل ٹی ایف سی ان میں ہوگا۔کل کھلاڑیوں میں سے 130 کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے بعد انہیں 19دسمبر 2020کو وائی ایم ایس اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے لیگ میں موقع دیا جائے گا۔یہاں پر بہترین پرفارمنس کرنے والے کھلاڑی کے ایس سی اے کے مصدقہ ہبلی ڈویزن کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع پا سکتےہیں۔ خواہش مند کھلاڑی مندرجہ ذیل نکات کی طرف ضرور توجہ دیں۔
رجسٹریشن کے لوازمات :100روپئے رجسٹریشن فیس ہوگی۔ جو بھی کھلاڑی رجسٹریشن کے لئے پہنچے وہ اپناپاسپورٹ سائز فوٹو اور برتھ سرٹیفکٹ/اسکول سرٹیفکٹ کی نقل لانا لازمی ہوگا۔ کھلاڑی سفید کرکٹ ڈریس میں ہی آئیں۔ صرف اترکنڑا ضلع کے کھلاڑیوں کے لئے موقع ہوگا۔ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔
1ستمبر 2007کے بعد جنم لینے والے کھلاڑی انڈر 14میں آئیں گے۔ 1ستمبر 2005کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انڈر 16میں اور 1ستمبر 2002کے بعد جنم لینے والے کھلاڑی انڈر19میں شما ر کئے جائیں گے۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کے لئے 8904600600-8971122557-9986446556پر رابطہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔